خیال رہے کہ دو سال قبل 13 جون 2014ء کو دو فلسطینی شہریوں عامر ابو عیشیٰ اور مروان القواسمی نے الخلیل شہر سے تین یہودی آباد کاروں کو اغواء کیا اور انہیں 19 دن تک مسلسل غائب رکھا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مغویوں کے ٹھکانے کا پتہ چلانے کے بعد ایک آپریشن کیا تھا جس میں تینوں مغوی یہودی ہلاک اوراغوا کار شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے کو آج دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما عبدالرحمان شدید نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پیشتر دو فلسطینی مجاھدین عامر ابو عیشہ اور مروان القواسمی نے تین یہودی آبادکاروں کو اغواء کے بعد بیس تک رپورش رکھ کے یہ ثابت کیا ہے کہ غاصب دشمن کے خلاف فلسطینیوں کی جدو جہد ایک نئے موڑ میں داخل ہوچکی ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت وطن عزیز کی آزادی، مقدس مقامات کو یہودی قابضوں سے آزاد کرانے اور اسرائیلی دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل تمام فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہرمحاذ پر جدو جہد جاری رکھے گی۔