• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے ذریعے یہودی بلوائیوں کو روکیں

بدھ 08-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1619
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ماہ صیام کے سایہ فگن ہوتے ہی ایک طرف یہودیوں کی شرانگیزی میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں کے ایمانی جوش و جذبے کو بھی ایک نئی جلا ملی ہے۔ فلسطینی رہ نماؤں نے قوم پرزور دیا ہے کہ وہ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی روک تھام کے لیے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذاریں۔

الاقصیٰ سائنس ریسرچ و ٹرسٹ اکیڈیمی کے چیئرمین الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کا ایک اہم راستہ یہ ہے کہ فلسطینی شہری اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصٰی میں عبادت اور اعتکاف میں گذاریں۔

اپنے خصوصی انٹرویو میں الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ جس فلسطینی شہری کے پاس جتنا وقت موجود ہے وہ اس میں سے کچھ حصہ قبلہ اول میں ضرور گذارے۔ اس طرح ہم قبلہ اول کو یہودی شرپسندوں کے دھاووں سے بچا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ ناجح بکیرات نے یہ تجویز ایک ایسے وقت میں دی ہے جب ماہ صیام کے آتے ہی یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پردھاووں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

عالم اسلام اور عرب ممالک کی مدد

الشیخ بکیرات نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جب بات کرتے ہیں تو اس میں ہم صرف فلسطینی قوم کو اس کی تمام ذمہ داری کا سزا وار قرار نہیں دیتے بلکہ قبلہ اول کا دفاع اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پورے عالم اسلام اور عرب ممالک کی جانب سے مقدس مقام کے دفاع اور تحفظ کا عزم نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی دانشور کا کہنا تھا کہ ہمیں قبلہ اول اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے ایک مقابلے کی کیفیت درپیش ہے۔ اسرائیلی حکومت، عالمی یہودی لابی اور انتہا پسند یہودی تنظیمیں قبلہ اول اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں میں دن رات مصروف ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں عالم اسلام کی جانب سے قبلہ اول کے دفاع اور القدس کو یہودیانے سے بچانے کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں مل رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.