فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مراکش ’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم بن کیران کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کا
لامتناعی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اگر فلسطین آزاد ہوتا تو اس میں یہودیوں کو مسلمانوں کے مساوی حقوق میسر ہوتے۔ میں جب بھی فلسطینیوں کی بات کرتا ہون تو مجھے خود سے بھی شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ فلسطینی قوم عالم اسلام اور عرب دنیا کا قرض چکا رہے ہیں۔ فلسطین کے مقدس مقامات کا دفاع تنہا فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو جن کے خلاف ہتھیار اٹھانا چاہیے ان سے مصالحت کی کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ مسلمان آپس میں دست وگریباں ہیں۔ بن کیران نے عالم اسلام سے اپنی صفوں میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان متحد ہو کرہی صہیونیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔