• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی قید خانے میں بند کم سن فلسطینی اسیر

منگل 31-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1546
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں ویسے تو 18 سال سے کم عمر کے 400 سے زائد بچے پابند سلاسل ہیں مگر ان میں سب سے کم عمر 12 سالہ شادی فراح ہیں۔ شادی فراح کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے ایک دوسرے کم عمر ساتھی کے ساتھ چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے بھونڈے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ چھ ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود نہ تو اس پر جرم ثابت ہو سکا اور نہ ہی اسے رہا کیا گیا ہے۔ عدالت نے شادی فراح کی رہائی کا حکم دیا اور اسرائیلی فوج نے اسے شمالی فلسطین کے ایک دور افتادہ علاقے میں قائم ایک انتظامی حراستی مرکزمنتقل کر دیا۔ یہ مرکز بظاہر قیدیوں کی اصلاح کے لیے قائم ہے مگر یہاں پرپابند سلاسل افراد کے ساتھ بھی قیدیوں ہی جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

شادی فراح کے ساتھ اس کے اہل خانہ کی ہفتے میں صرف 20 منٹ کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کا سر منڈوا دیا گیا ہے اور جیل میں دوران حراست اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

ننھے اسیر کی والدہ نے بیٹے کے چھین جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ شادی فراح کی والدہ فریحان صراغتہ نے کہا کہ اس کا بیٹا کسی کے لیے بھی خطرہ نہیں مگر دشمن ہمیں اور اسے پریشان کرنے کے لیے اسے حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔ والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کی گرفتاری کے باعث اس کی تعلیم وتدریس کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

شادی فراح کے دیگراحباب کا کہنا ہے کہ وہ ایک لائق فائق ، ذہین اور کھیل کود کے مشاغل میں دلچسپی لینے والا بچہ ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے اس پر چاقو حملے کی منصوبہ بندی کا دعویٰ من گھڑت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی قید خانے میں بند کم سن فلسطینی اسیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.