• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبلہ اوّل پر دھاووں کا ماسٹر مائنڈ موشے یعلون کا جانشین منتخب

جمعہ 27-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1506
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی رکنیت اور وزارت دفاع کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع موشے یعلون کی جگہ کنیسٹ کی رکنیت ایک ’یہودا گلیک‘ نامی یہودی انتہا پسند کو دے دی گئی ہے۔ مسٹر گلیک مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی اجتماعی یلغار کی وجہ سے بدنامی کی حد تک شہرت رکھتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودا گلیک جو قبلہ اوّل پر یہودی آباد کاروں کے بلوؤں کے ماسٹر مائینڈ قرار دیے جاتے ہیں کا نام حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کی جانب سے کنیسٹ کے رکن کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز انہیں رکن منتخب کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ یہودا گلیک جس کی عمر 50 سال کے قریب ہے کا رہائشی تعلق الخلیل شہر میں قائم ’’عتنئیل‘‘ نامی یہودی کالونی سے ہے اور وہ ماضی میں قبلہ اوّل پر یہودیوں کے دھاوؤں کی کئی مہمات کی براہ راست نگرانی اور سرپرستی کرتے رہے ہیں۔ وہ دنیا بھر سے یہودیوں کو اسرائیل لانے میں بھی پیش پیش رہے اور سنہ 2005ء سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں مگر غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں کے انخلاء کے بعد انہوں نے سیاست چھوڑ کر مذہب کی انتہا پسندانہ سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔ وہ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشہور ہیں، اس کے علاوہ وہ قبلہ اوّل کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی قیام کی مہمات میں بھی پیش پیش ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.