(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ سماجی کارکن جمیل عیسیٰ العباسی کے قبلہ اوّل میں داخلے پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں راس العامود کے رہائشی جمیل عیسیٰ العباسی کو اسرائیلی پولیس نے القشلہ پولیس سینٹر طلب کیا اور انہیں تین ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکے جانے کا نوٹس حوالے کیا گیا۔ نوٹس میں قبلہ اوّل میں داخلے پرپابندی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جمیل العباسی پر قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کا یہ پہلا موقع نہیں بلکہ صہیونی پولیس انہیں اس سے قبل 18 مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک چکی ہے۔ آخری بار انہیں 25 مئی سے 25 اگست تک قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔