فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی کل آبادی 8 ملین ، پانچ لاکھ 22 ہزار ہے، ان میں سے چھ ملین 7 لاکھ 76 ہزار یہودی ہیں۔ یوں اسرائیل کی کل آبادی میں 74.8 فی صد یہودی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں آنے والے فلسطینی شہروں میں آباد یہودیوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار ہے جو کل آبادی کا 20.8 فی صد ہے۔ ان میں تین لاکھ 74 ہزار غیر یہودی ہیں بالخصوص عرب اقوام پر مشتمل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں پندرہ مئی کو ’یوم نکبہ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جب کہ اسرائیل اسے اپنے قیام کے یاد گار دن کے طور پرمناتا ہے۔ وسط مئی سنہ 1948ء کو صہیونی ریاست کے قیام کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید، لاکھوں بے گھر اور ہزاروں بستیاں اور شہر صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی قوم اس دن کو مصیبت کبریٰ کے طورپر مناتے ہیں۔