• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان البرغوثی پر جیلروں کا تشدد

ہفتہ 07-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1260
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے سرکردہ فلسطینی سیاست دان اور نوبل انعام کے لیے نامزد مروان فلسطینی رکن پارلیمنٹ مروان البرغوثی اور ان کے ساتھی مجد زیاد احمد البرغوثی پر "ھداریم‘‘ جیل میں تشدد کیا ہے جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ھداریم عقوبت خانے میں پابند سلاسل فلسطینی رہنما مروان البرغوثی اور ان کے ساتھ مجد احمد البرغوثی کے کمروں پر اسرائیلی جیلروں اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا۔ ان کے کپڑے، استعمال کی دیگر چیزیں اور کتب اٹھا کر باہر پھینک دیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مروان البرغوثی کے جیل میں کمرے پر اسرائیلی حکام کا چھاپہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایسا پچھلے کئی ماہ سے جاری و ساری ہے۔

ادھر فلسطین میں اسیران کی رہائی کے لیے سرگرم عوامی مہم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مروان البرغوثی اور ان کے ساتھ مجد احمد البرغوثی کے کمروں پر دھاوا بولے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صہیونی غنڈہ گردی کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مروان البرغوثی اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں بار بار ہراساں کرنے سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی دشمن قید میں ڈالے گئے فلسطینی رہنماؤں سے بھی خوف زدہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مروان البرغوثی فلسطینی قوم کے بنیاد حقوق اور اصولوں کے ترجمان ہیں۔ ان کے خلاف اسرائیلی حکام کی غنڈہ گردی اسیر رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے اور ان کی عوامی مقبولیت کم کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ اسرائیلی حکام کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مروان البرغوثی کو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے 4 مئی کو ھداریم جیل کے وارڈ نمبر تین میں مروان البرغوثی اور ان کے ساتھی کے کمروں پر دھاوا بولا اورانہیں زدو کوب کیا۔

مروان البرغوثی فلسطین کی حکمراں جماعت کے مرکزی رہنما اور جماعت کی سینٹرل کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں صہیونی فوج نے سنہ 2002ء کو رام اللہ میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی عدالت نے فلسطینی مجاھدین کی حمایت کی پاداش میں پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان البرغوثی پر جیلروں کا تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.