(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مقامی رہنما اور البیرہ شہر کے سابق میئر جمال الطویل کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الشیخ جمال الطویل کو چار سال قید کے ساتھ ساتھ 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔خیال رہے کہ الشیخ جمال الطویل کو صہیونی حکام نے 30 اکتوبر 2013 ء کو مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ اسرائیل کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
