• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی پراسیکیوٹر کا فلسطینی نوجوان کو 10 بارعمرقید کی سزا کا مطالبہ

بدھ 13-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0993
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی نوجوان کو تین یہودیوں کو قتل اور آٹھ کو زخمی کرنے کی پاداش میں 10 بار عمر قید کی سزا کاحکم جاری کرے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیر محمد عبدالفتاح الحروب کا تعلق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مغربی قصبے دورا سے ہے۔ انہیں ایک سال قبل ایک یہودی بس میں گھس کر فائرنگ کرنے اورتین فوجیوں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

منگل کے روز عوفر فوجی عدالت میں جب اسیر الحروب کو پیش کیا گیا تو اس وقت اس کی والدہ اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں والدہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے نے کمرہ عدالت میں داخل ہو کر مجھے سلام اور مصافحہ کرنے کی کوشش کی مگر صہیونی فوجیوں نے ہمیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا عدالت میں شیر کی طرح گردن اٹھائے پورےطمراق کے ساتھ داخل ہوا جس پر صہیونی فوجیوں کو سخت غصہ تھا۔ جب اسے جج کے سامنے کھڑے ہونے کو کہا گیا تو اس نے یہ کہہ کر جج کے سامنے کھڑے ہونے سے انکار کردیا کہ میں اس ظالمانہ عدالت کو نہیں مانتا۔ اس پر جج بھی آگ بگولا ہوگیا اور اس نے فلسطینی نوجوان کو کمرہ عدالت سے لے جانے کا حکم دیا۔

اسیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے فلسطینی اسیر کو 10 بار عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسیر الحروب کو گذشتہ برس نومبر میں غرب اردن کے الخلیل شہر میں عتصیون چوک میں ایک اسرائیلی بس میں گھس کر تین یہودیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک اور آٹھ کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی پراسیکیوٹر کا فلسطینی نوجوان کو 10 بارعمرقید کی سزا کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.