• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے

جمعرات 07-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0920
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کے روز یطا اور ام الخربہ کے مقامات پر اسرائیلی فوجیوں نے انہدامی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ بدھ کو علی الصباح ام الخربہ کا محاصرہ کیا اور وہاں پرموجود فلسطینی شہریوں کے رہائشی مکانات اور دکانیں مسمار کرنا شروع کردیں۔ مکانات مسماری کے نتیجے میں الھذالین خاندان کے کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مکانات مسماری سے قبل گھروں میں گھس کر تمام سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور بلڈوزوں کی مدد سے کچھ ہی دیر میں مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔

فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ انہدامی کارروائی بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کی گئی ہے جس پر مقامی آبادی سخت سراپا احتجاج ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کی مکانات مسمار اسرائیلی مظالم کا تسلسل ہے اور آئے روز فلسطینیوں کے مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جاتا ہے۔ مسماری کی کارروائیاں غرب اردن اور بیت المقدس سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں میں بھی جاری ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.