• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کا انکشاف

جمعرات 07-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0927
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے پس چلمن بات چیت جاری رکھنے سے اتفاق کیاہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان حالیہ ایام میں ہونے والی بات چیت میں غرب اردن میں فلسطینی سیکیورٹی حکام کے اختیارات کا دائرہ وسیع کرنے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اسرائیلی سیکیورٹی حکام جلد ہی کابینہ کو بھی بات چیت میں ہونے والی پیش رفت کے بارےمیں آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام نے بات چیت جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔دو طرفہ مذاکرات میں اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے سیکٹر A میں فلسطینی اتھارٹی کو زیادہ اختیارات دینے کی بات کی گئی ہے۔ اگر مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو بعض فلسطینی شہروں میں تعینات اسرائیلی فوج کی تعداد کم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف تین ہفتے قبل ہوا تھا۔ تاہم تین ہفتے قبل کی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ فریقین کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ غیرملکی دباؤ کے بعد فریقین نے خفیہ مذاکرات دوبارہ شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات سیاسی نہیں بلکہ سیکیورٹی نوعیت کے ہیں جن میں اسرائیل کی جانب سے آپریشنل کمانڈر جنرل یوآب مردخائی، سینٹرل کمانڈ کے رکن جنرل رونی نوما جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ، انٹیلی جنس چیف ماجد فرج اور ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل زیاد ھب الریح شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.