• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی انہدامی کارروائی میں فلسطینیوں کے چار مکانات مسمار

بدھ 06-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0914
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی شہراریحا کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے چار مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیےجس کے نتیجے میں کئی خاندان کھلے آسمان تلے وقت گذارنے پر مجبور ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے اریحا شہر کے جنوبی قصبے ’’وادی القلط‘‘ کا گھیراؤ کیا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے تعمیر کیے گئے چار مکانات مسمار کردیے۔ ان میں دو مکان محمد شحدہ سلیم النجوم نامی شہری کے بتائے جاتے ہیں۔ جس میں اس کے اپنے بچے اور دیگر عزیزو اقارب رہائش پذیر تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نہ صرف مکانات مسمار کردیے بلکہ مکانات کے ملبے پربھی قبضہ کرلیا۔

اریحا کےفلسطینی میئر ماجد الفتیانی نے صہیونی فوج کی جانب سے مکانات مسماری کی کارروائی کو فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔ صہیونی فوج کی انہدامی کارروائی کے بعد متاثرہ شہریوں سے ملاقات کے دوران الفتیانی نے کہا کہ پوری دنیا کا اس بات پراتفاق ہے کہ اسرائیل امن کے قیام کی مساعی کو دانستہ طورپر تباہ وبرباد کررہا ہے۔

اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں کو بے گھرکرنے کی ظالمانہ صہیونی پالیسی کی طرف بھی مبذول کرائی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرانے کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی انہدامی کارروائی میں فلسطینیوں کے چار مکانات مسمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.