(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے خفیہ طورپر حراست میں لیے گئے 53 فلسطینیوں کی انتظامی حراست کی سزاؤں میں توسیع کی ہے۔
رپورٹ کےمطابق اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے خفیہ طورپر ترپن فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو پہلے سے دی گئی سزاؤں میں توسیع کی ہے۔ اسیران کو تین سے چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سزائیں پانے والے بعض فلسطینی ایک سال ایک ماہ سے انتظامی قید میں ہیں۔ ان میں ایک 22 فلسطینی نوجوان خاتون سعاد ارزیقات بھی شامل ہیں جن کا آبائی تعلق الخلیل سے ہے۔انہیں پہلی بار انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے۔
