• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی شہریوں کا سمندر میں 20 کلو میٹرتک ماہی گیری کی اجازت کا مطالبہ

پیر 04-04-2016
in غزہ
0
0Pala0893
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی فلسطینی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سمندر میں بیس کلو میٹر تک ماہی گیری کی اجازت دلوائی جائے۔ فلسطینیوں کی جانب سے سمندر میں ماہی گیری کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے آئے روز ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی ماہی گیروں کو سمندر میں چھ کلو میٹر تک ماہی گیری کی اجازت دی گئی ہے مگر اسرائیلی بحریہ فلسطینیوں کو سمندر میں تین کلو میٹر سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتی جب کہ غزہ کی پٹی میں مچھلیوں شکار کردہ مقدار پوری کرنے کے لیے انہیں کم سے کم بیس کلو میٹر سمندر میں جانے کی ضرورت ہے۔

نزار عیاش نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیرحال ہی میں نو کلو میٹرتک گئے ہیں مگر اسرائیلی فورسز انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014 ء کی دو ماہ پرمحیط جنگ کے اختتام پر فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی سے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت مصر نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کو سمندر میں چھ کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت فراہم کی تھی مگر عملا اسرائیلی فوجی فلسطینی ماہی گیروں کو دو سے تین کلو میٹر کے اندر اندر روک دیتے ہیں اور وہاں سے آگے جانے والوں پر فائرنگ کی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.