رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جارہ کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے حراست میں لیے گئے 13 فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ان میں سے آٹھ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر مزاحمتی حملوں اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے تعلق کا الزام عائد کیا گیاہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ چار فلسطینیوں کو قلیقلیہ کے علاقوں جبع، سلواد، بیتونیا اور دیگر مقامات سے گرفتار کیا گیا۔
تلاشی کی کارروائیوں میں الخلیل کے تقوع قصبے، عایدہ پناہ گزین کیمپ اور اذنا کے علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نابلس سے گرفتار کیے گئےفلسطینیوں میں حماس رہنما اور جامعہ النجاح کے لیکچرار بھی شامل ہیں۔
ادھراسرائیلی فورسز نے حماس کے ایک دوسرے رہنما الشیخ عدنان عصفور کو المخیفہ کےمقام سے گرفتار کیا۔ العصفور 11 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔
