• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں سپریم دستوری عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار دے دی گئی

پیر 04-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0891
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صدر محمود عباس کے خصوصی فرمان کے تحت سپریم دستوری عدالت کی تشکیل کے فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور صدر کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دے کر اسے مسترد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس کی جانب سے گذشتہ روز سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر سپریم دستوری کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جاعتوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس نے آمرانہ انداز میں سپریم دستوری عدالت کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی طورپر پوری قوم کا نمائندہ اور جمہوری فیصلہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے 18 انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے صدر محمود عباس کے نام ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں مناسب تھا کہ صدر محمود عباس صدارتی اور پارپارلیمانی انتخابات کے بعد اور فلسطینی عدلیہ کو مجتمع کرکے سپریم دستوری کونسل کا اعلان کرتے،مگر انہوں نے تمام ریاستی اداروں کو بائی پاس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

صدر کے نام جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیاہے کہ دستوری عدالت کا قیام تمام آئینی اداروں کی مشاورت سے عمل میں لایا جانا چاہیے۔ صدر محمود عباس نے جس راز داری اور سرعت میں یہ فیصلہ کیا ہے اس کے نتیجے میں دستوری عدالت کا قیام متنازع اور مشکوک ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی اور قانونی سطح پر ناقابل اعتبار بھی ہوچکا ہے۔

صدر کو ارسال کیے گئے مکتوب میں 18 تنظیموں کے نمائندگان کے دستخط ثبت ہیں جس میں صدر عباس سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سپریم دستوری عدالت کے قیام کو غیرمتنازع بنانا چاہتے ہیں تو انہیں لا محالہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی اور تمام فلسطینی قوتوں کی مشاورت سے دستوری کونسل کی باڈی کااعلان کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر محمود عباس نے سپریم دستوری عدالت کے قیام کا اعلان کرنے کے بعد اپنی مرضی ہی سے اس کے عہدیداروں کا بھی اعلان کردیا۔ محمد عبدالغنی احمد الحاج عدالت نے چیف جسٹس مقرر کیے گئے ہیں جب کہ اسعد بطرس سعید کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عبدالرحمان عبالحمید عبدالحمید ابو نصر، فتحی عبدالنبی عبداللہ الوحیدی، فتحی حمودہ ابو سرور، حاتم عباس محمد صلاح الدین، رفیق عیسیٰ ابراہیم ابو عیاش، عدنان محمود ابو لیلیٰ اور فواد تیسیر فواد صائمہ کو عدالت کے ارکان مقرر کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین میں سپریم دستوری عدالت کی تشکیل غیرآئینی قرار دے دی گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.