• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں 1800 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ طشت ازبام

اتوار 03-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0879
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم چار یہودی کالونیوں میں 1800 نئے مکانات کی تعمیر کی تیاری کررہی ہے۔ یہ چاروں یہودی کالونیاں مشرقی بیت المقدس میں واقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں یہودی کالونیوں میں توسیع کے لیے بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے 9 ملین شیکل کی رقم مختص کی ہے جس سے 1600 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس منصوبے کو امریکا کے نائب صدر ’’جون بائیڈن‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا جنہوں نے چھ سال قبل بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی مخالفت کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ان ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ جو بائیڈن کے حالیہ دورہ اسرائیل سے کئی سال قبل منظور کیا گیا تھا جس میں شعفاط کے مقام پر قائم ’’رامات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں 1600 مکانات تعمیر کرنا تھے۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امریکا کے ایک امن ایلچی کی حیثیت سے چھ سال قبل بیت المقدس کا دورہ کیا تاکہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بحال کیے جا سکیں۔ ان کے دورے کے وقت بھی اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں مزید مکانات کی تعمیر کا اعلان کرنا چاہتی تھی تاہم جوبائیڈن کی واپسی کے بعد بیت المقدس میں 1600 مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جوبائیڈن چھ سال بعد گذشتہ مہینے بھی اسرائیل کے دورے پرآئے تھے۔ ان کے اس دوسرے دورے کے بعد اسرائیلی حکومت نے پہلے سے منظور شدہ مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں 1800 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ طشت ازبام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.