• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی نوجوان کو بلا جواز گولیاں مار کرشہید کیا گیا:اسرائیلی فوج کی رپورٹ

پیر 28-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0810
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے حال ہی میں مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے پاس دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ تھا اور وہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی تحقیق کاروں نے اپنے پیٹی بھائیوں کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے پاس کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد موجود تھا،یا اس کے پاس باوردی جیکٹ یا دیگر کسی قسم کا اسلحہ موجود تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی کے قبضے سے ایسی کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے جس سے یہ دعویٰ کیا جاسکے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں زخمی نے خود کو سنھبالنے کی کوشش کی تو ایک فوجی نے اس کے قریب جا کر اس کے سرمیں اندھا دھند گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’’بتسلیم‘‘ نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کی فوٹیج حاصل کی اور اسے میڈیا پر نشر کردیا گیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ زخمی فلسطینی کے سرمیں گولی مارنے والے اسرائیلی درندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق قاتل فوجی انتہا پسند یہودی گروپوں سے بھی قربت رکھتا ہے اور اس کا شمار دائیں بازو کے شدت پسندوں میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن بہت قائم کیے جاتے ہیں مگرصہیونی فوج ہمیشہ دہشت گرد فوجیوں کو بچاتے ہوئے معصوم فلسطینیوں ہی کو قصور وار قرار دیتی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کے ان چند واقعات میں سے ایک ہے جب اسرائیلی فوج نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ فوجی اہلکار نے فلسطینی نوجوان کو بلا جواز گولیاں ماریں۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ اپنی جگہ مگردوسری جانب اسرائیل میں اعلیٰ سطح پرایک مہم بھی جاری ہے جس میں گرفتار اسرائیلی فوجی کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔ اس مہم میں سیاست دان، فوجی افسر اور انتہا پسند یہودی گروپوں کے لیڈر بھی پیش پیش ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.