• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں سے تصادم میں اسرائیلی فوجی سمیت متعدد افراد زخمی

اتوار 27-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0801
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں جہاں ایک اسرائیلی فوجی اور متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبریں آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدم کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ شروع کی تو جواب میں فلسطینیوں نے بھی قابض فوجیوں پر سنگ باری کی۔ آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے بھی ایک اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے فوجی ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ اسرائیلی فوج نے بیت اور مغربی کنارے کو ملانے والے راستوں پر بلاک رکھ کرانہیں بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں نے ایک فوجی گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ اسے بیلنسون نامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپہ مار کارروائیوں میں 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں میں تصادم اس وقت ہوا جب قابض فوجیوں نے کفر قدوم اور اس سے متصل دوسرے قصبات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

مغربی کنارے کے دوسرے شہروں نابلس، بیت لحم اور سلفیت میں بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات آئی ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.