• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ابراہیم دوابشہ کے مکان کوطے شدہ منصوبے کے تحت آگ لگائی گئی:ابتدائی رپورٹ

پیر 21-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0730
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شہری دفاع کے ماہرین نے اتوار کو علی الصباح انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پرنذرآتش کیے گئے ابراہیم محمد دوابشہ نامی شہری کے مکان کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر کوآگ طے شدہ حکمت عملی تحت لگائی گئی۔ رپورٹ میں مکان کو حادثاتی طورپر آگ لگنے کے تمام امکانات کو رد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم دوابشہ کے گھر کو ایک سے زاید مقامات سے آگ لگائی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک طے شدہ سازش تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کیونکہ گھر کوبجلی فراہم کرنے کا مرکزی سوئچ بالکل محفوظ تھا۔ اس تک آگ نہیں پہنچ پائی تھی۔ اگر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگتی تو بجلی کی تمام تاریں اور وائرنگ جل چکی ہوتی۔

ادھر دوما قصبے کے ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن عمر دوابشہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ابراہیم دوابشہ کے گھر پرپہلے پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابراہیم اور ان اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے۔ انہوں نے آگ لگتے ہی خود کوسنھبالنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی کوشش کی مگرابراہیم اس دوران جھلس کرزخمی ہوگئے۔

عمر دوابشہ کا بھی یہی کہنا تھاکہ فلسطینی شہری دفاع کی ٹیم نے نذرآتش کیے گئے مکان کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ مکان کو ایک سے زاید مقامات سے آگ لگائی گئی اور یہ سب کچھ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ہی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم محمد دوابشہ وہ فلسطینی شہری ہیں جو دوما قصبے میں گذشتہ برس مئی میں یہودیوں کے حملے میں ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کے اکلوتے عینی شاہد ہیں۔ یہودی انتہا پسند انہیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.