(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مل کر یہودی پولیس پولیس اور فوجی اہلکاروں پرچاقو سےحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو شمال مشرقی بیت المقدس میں واقع صنعتی کالونی’’شاعر بنجمن‘‘ کے قریب دو مشتہ فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔ دوران حراست انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں کو ایک کار کے ذریعے وہاں پہنچایا گیا تھا۔ پولیس اس کار کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
