• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قید تنہائی کے شکار فلسطینی نوجوان کی اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال

جمعہ 18-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0696
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک جیل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی شہری احمد عبداللہ السعدی نے گذشتہ پانچ روز سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ السعدی اس وقت ’’اوھلیکدار‘‘ نامی عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہیں جہاں ان پر صہیونی تفتیش کاروں نے وحشیانہ تشدد بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسیر کی جانب سے انسانی حقوق کے ایک مندوب کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اسے گذشتہ تین سال کے دوران بیشتر عرصہ قید تنہائی میں رکھا گیا۔ حال ہی میں اسے اچانک اوھلیکدار نامی حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ’الیماز‘ نامی صہیونی تفتیشی یونٹ کے اہلکاروں نے اسے نیم برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

عبداللہ السعدی کا کہنا ہے کہ اس نے صہیونی حکام کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد اور مسلسل قید تنہائی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ یہ بھوک ہڑتال قید تنہائی ختم ہونے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ اسیر عبداللہ السعدی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ انہیں صہیونی فوج نے 15 ستمبر سنہ 2003 ء کو حراست میں لیا اور ان پر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تعلق العفولہ شہر میں ایک فدائی حملہ کرنے والی فلسطینی لڑکی ھبہ دراغمہ کے ساتھ تعاون سمیت متعدد دیگر الزامات عائد کیے گئے اور انہیں الزامات میں اسے چار بارعمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.