• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

زیرعلاج بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کو اسرائیلی فوجیوں کی دھمکیاں

بدھ 16-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0679
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف 95 روز تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقے میں قائم العفولہ اسپتال میں زیرعلاج محمد القیق کے کمرے میں داخل ہو کر اسے گالیاں دیں، برا بھلا کہا اوراسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد وہاں پر اس کے استعمال کے لیے رکھا سامان بھی اٹھا لیا۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان مین القیق کی اہلیہ فیحاء شلش نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک اسرائیلی فوجی اور ایک سول یہودی اہلکار العفولہ اسپتال میں القیق کے کمرے میں داخل ہوئے۔ فوجی اہلکار سخت غصے میں تھا۔ اس نے القیق کے ساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ تمہیں تو مرجانا چاہیے تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

شلش نے بتایا کہ اسپتال میں زیرعلاج اس کے شوہر کے ساتھ بدکلامی کرنے اور دھمکیاں دینے والے اسرائیلی فوجی اہلکار کو وہاں پرموجود القیق کے اقارب نے باہر نکالا۔

بھوک ہڑتالی صحافی کی اہلیہ نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی اس غیرمہذبانہ رویے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ محمد القیق نے اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف تین ماہ سے زائد عرصے تک بھوک ہڑتال کی تھی جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی حکام نے مئی میں اس کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی جس پرالقیق نے بھوک ہڑتال ختم کردی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineزیرعلاج بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کو اسرائیلی فوجیوں کی دھمکیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.