رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک ٹرین پر’’پروم‘‘ نامی ایک زہریلی گیس کے سلینڈر لادے گئے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ان سے وہ گیس خارج ہوئی جو شہری آبادی تک پھیل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے حادثےکے بعد پھیلنے والی زہریلی گیس کے باعث یہودی آباد کار خوف کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جزیرہ نما النقب میں دیمونہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کچھ ہی فاصلے پر اسرائیل کی جوہری تنصیبات واقع ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں دو صہیونی زخمی ہوئے ہیں جب کہ حکام نے جائے وقوعہ کی طرف جانے والی شاہراہ پچیس کو ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ خیال ہے کہ اس سڑک کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک بھی نصب ہے جس پرحادث پیش آیا۔
خیال رہے کہ پروم نامی سائل مادہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے اثرات سے فوری بخار، زکام اور دیگر امراض پھیل جاتے ہیں اور سانس کی تکلیف کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
