رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمر النایف کے قتل کی تحقیقات میں کوتاہی کے مرتکب وزیرخارجہ ریاض المالکی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیں۔
عوامی محاذ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی، بلغاریہ میں قائم فلسطینی سفارت خانہ اور فلسطینی وزارت خارجہ سب کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ عمر النایف کو تحفظ فراہم کریں۔ مگر النایف کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ دشمن نے انہیں قتل کردیا۔ اب فلسطینی اتھارٹی اس قتل کی تحقیقات میں بھی دانستہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ عمرالنایف کا تعلق عوامی محاذ کے ساتھ تھا۔ وہ گذشتہ 20 سال سے بلغاریہ میں مقیم تھے۔ اسرائیل کی جانب سے متعدد مرتبہ بلغاریہ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ النایف کو اس کے حوالے کردے۔ بلغاریہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فلسطینی سفارت خانے میں پناہ حاصل کی تھی۔ چند روز قبل نامعلوم افراد نے فلسطینی سفارت خانے کے باہرحملہ کرکے عمرالنایف کو قتل کردیا تھا۔ عوامی محاذ کے النایف کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے موساد پرعائد کی ہے اور کہا ہے کہ موساد کے ایجنٹ عرصے سے النایف کے تعاقب میں تھے۔
