• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کا فلسطینی محکمہ اوقاف کی 100 دونم اراضی پرغاصبانہ قبضہ

اتوار 13-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0642
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں یہودی آباد کاروں نے العوجا کے مقام پر فلسطینی محکمہ اوقاف کی 100 دونم اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرتے ہوئے وہاں تعمیرات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور واوقاف نے وقف شدہ اراضی پریہودیوں کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے اراضی کا قبضہ چھڑانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیراوقاف الشیخ یوسف ادعیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ یہودی شرپسندوں نے اریحا میں العوجا قصبے میں فلسطینی محکمہ اوقاف کی ایک سو دونم اراضی پرقبضہ کرلیا ہے۔ جب ہم وہاں موقع پرپہنچے تو یہودی آباد کار اراضی میں موجود کھجور اور دیگر پھل دار پودوں کو کاٹنے اور زمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہموار کرنے میں مصروف تھے۔

یوسف ادعیس نے بتایا کہ العوجا میں موجود محکمہ اوقاف کی اراضی کھجوروں کے ایک باغ کی شکل میں موجود ہے اور اس کی آمدنی فلسطینی محکمہ اوقاف کو دی جاتی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت اس راضی پرہاتھ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے مگراسے کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ اموردینیہ کی اراضی پریہودیوں کے قبضے کا نوٹس لے اور اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.