• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

النایف قتل کی فلسطین اور بلغاریہ کی مشترکہ تحقیقات جاری

ہفتہ 12-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0631
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں بلغاریہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے میں جلا وطن فلسطینی رہنما عمرالنایف کے قتل کے حوالے سے بلغاریہ اور فلسطین نے مشترکہ تحقیقات شروع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطینی تفتیش کار اور رام اللہ پراسیکیوٹر جنرل کے مندوب ابراہیم حمودی نے بلغاریہ حکام سے ملاقات کے بعد عمرالنایف کے قتل کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں فلسطینی مندوبین کے ساتھ ساتھ بلغاریہ پولیس کے حکام شامل ہیں۔ وہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے جلا وطن رہنما عمرالنایف کے قتل کی وجوہات اور اس میں ملوث عناصرکا پتا چلانے کے لیے مختلف پہلوؤں پرغور کررہے ہیں۔

درایں اثناء بلغاریہ میں اسرائیلی خاتون سفیرہ ایریٹ لیلیان نے کہا ہے کہ عمرالنایف کے قتل میں ان کے ملک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل النایف کے قتل کی تحقیقات میں بلغاریہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے نامہ نگار عیسیٰ الطیبی کا کہنا ہے کہ بلغاریہ پراسیکیوٹر جنرل نے النایف کے اہل خانہ کو بھی طلب کیا ہے تاکہ مقتول کا جسد خاکی ان کے حوالے کیا جاسکے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تاحال تفتیش کار کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں، تاہم شکوک وشبہات کے باعث تحقیقات کا عمل طوالت پکڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عوامی محاذ کے جلا وطن رہنما عمرالنایف کو چند ہفتے قبل بلغاریہ کے فلسطینی سفارت خانے نے نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ عوامی محاذ نے الزام عائد کیا ہے کہ النایف کےقتل میں اسرائیل ملوث ہے کیونکہ صہیونی ریاست متعدد مرتبہ النایف کو حوالے کرنے کے لیے بلغاریہ پر دباؤ ڈال چکی تھی۔ النایف نے بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالنایف قتل کی فلسطین اور بلغاریہ کی مشترکہ تحقیقات جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.