• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے شہید فلسطینی شہری کا خاندان بیت المقدس سے بے دخل کردیا

ہفتہ 12-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0630
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک خاندان کو وہاں سے نکال کر مغربی کنارے بے دخل کردیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کردہ خاندان کے ایک نوجوان فواد ابو رجب نے فدائی حملہ کرکے ایک اسرائیلی کو ہلاک کیا ہے۔ نیز فواد کا خاندان غیرقانونی طورپر بیت المقدس میں رہائش پذیر تھا جس کی بناء پراسے وہاں سے بے دخل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کے مندوب محمد محمود نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کی شام صہیونی حکام نے بیت المقدس میں شہید فلسطینی فواد ابو رجب کی والدہ میساء کو ایک سیکیورٹی کیمپ میں طلب کیا۔ میساء کے سیکیورٹی مرکز میں آنے کے بعد اس کی بیٹی 19 سالہ ریم، 16 سالہ روز، بیٹے 15 سالہ محمود اور 14 سالہ محمد کو بھی مسکوبیہ پولیس سینٹر بلا لیا گیا۔

پورے خاندان سے کئی گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی اور آخر میں انہیں ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں انہیں کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بیت المقدس سے نکل جائیں کیونکہ وہ غیرقانونی طورپر وہاں رہ رہے ہیں۔

اس کے بعد صہیونی پولیس نےشہید ابو رجب کے خاندان کے تمام افراد جس میں شہید کی والدہ، بہنیں اور بھائی شامل ہیں پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر قلندیا چیک پوسٹ سے مغربی کنارے میں پہنچا دیے۔

ادھر اسرائیل کی ایک عدالت نے شہید ابو رجب کے زیرحراست والد کوآئندہ سوموار تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مزاحمتی کارروائی میں بیٹے فواد ابو رجب کی معاونت کی تھی۔

خیال رہے کہ فواد ابو رجب کو صہیونی حکام نے گذشتہ منگل کو بیت المقدس میں شاہراہ صلاح الدین پرگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ شہادت سے قبل فواد نے فائرنگ کرکے ایک یہودی فوجی کو کو ہلاک کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے شہید فلسطینی شہری کا خاندان بیت المقدس سے بے دخل کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.