• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی فائرنگ؟ غزہ کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس افسرہلاک

جمعرات 10-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0604
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حال ہی میں غزہ کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے ایک انٹیلی جنس افسر ہلاک ہوگیا، تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا انٹیلی جنس عہدیدار کو گولی فلسطینیوں کی جانب سے ماری گئی تھی یا وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بنا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شاباک کے افسر کو غزہ کے قریب حفاظتی دیوار کے پاس گولی لگی۔ فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب یہودی انٹیلی جنس افسر ایک فلسطینی شہری کی گولی کا نشانہ بنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی خفیہ ادارے کا اہلکار وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب ’’ابو مطیبق‘‘ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کی گولی کا اس وقت نشانہ بنا جب فلسطینی نوجوان حفاظتی باڑ عبور کرکے دوسری طرف جانے کی کوشش کررہا تھا۔

ذرائع نے فلسطینی شہری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا حفاظتی باڑ عبور کرنے والے فلسطینی کے ساتھ کیا ہوا۔ آیا اسے حراست میں لیا گیا ہے یا اسے گولیاں مار کر شہید کردیاگیا۔ اسرائیلی میڈیا اس حوالے سے خاموش ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.