(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز الخلیل کے علاقے دورا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر ایوب حسین عواودہ کی انتظامی قید میں چھٹی بار اضافہ کرتے ہوئے ان کی سزا کو مزید چار ماہ بڑھا دیا ہے۔
فلسطینی اسیر کی اہلیہ نے بتایا کہ عواودہ کی سزا میں توسیع کا فیصلہ اسی دن کیا گیا تھا جس دن ان کی پچھلی سزا ختم ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عدلیہ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں توسیع نہ کرنے کے اصولی فیصلے کے باوجود یہ حکم جاری کردیا گیا ہے۔اسیر عواودہ دو بچوں کے والد ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بغیر کسی مقدمے یا عدالت میں پیشی کے 20 جون 2014ء سے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔