(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف ایک فلسطینی کشتی پر فائرنگ کرنے کے بعد اس کے سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی مچھیرے احمد البرداویل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی ایک کشتی نے رفح کے قریب مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی مچھیرے اپنا کام ادھورا چھوڑ کر واپس آنے پر مجبور ہوگئے۔برداویل کا کہنا تھا کہ "اسرائیلی فوج کی فائرنگ رکنے کے بعد ہم اپنی کشتیوں پر واپس گئے تو ہمیں مچھلیاں پکڑنے والے جال سمیت اپنا متعدد سامان نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے چھ ناٹیکل میل تک شکار کی اجازت کے باوجود بار بار اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور موقع پر غزہ کے مچھیروں کی کشتیوں کو غزہ کے سمندر کے شمالی حصے میں اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کسی جانی نقصان نہیں اطلاع نہیں ملی۔