• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس نے 12 ہزار میزائل ذخیرہ کررکھے ہیں:اسرائیل

ہفتہ 05-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0538
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے سنہ 2014 ء میں جنگ کے دوران استعمال اور تباہ ہونے میزائلوں کی کمی پوری کرلی ہے اور اس وقت حماس کے پاس کم سے کم بارہ ہزار راکٹ موجود ہیں۔

عبرانی نیوز نے اپنی رپورٹ میں سیکیورٹی ذریعے کے حوالےسے بتایا ہے کہ سنہ 2014 ء میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پرفضائی حملوں میں حماس کے ہزاروں کی تعداد میں راکٹ تباہ کردیے تھے مگرگذشتہ دو برس میں حماس کے عسکری ونگ نے کم ہونے والے راکٹوں کی تعداد دوبارہ پوری کرلی ہے اور اس وقت حماس کے پاس کم سے کم بارہ ہزار راکٹ موجود ہیں۔

اسرائیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سنہ 2014 ء کی جنگ میں حماس نے اسرائیلی تنصیبات پر 4600 راکٹ داغےتھے جب کہ 4000 راکٹوں کو ان کے ذخائر میں تباہ کردیا گیا تھا۔ جنگ کے دوران ایک تہائی راکٹ باقی بچ گئے تھے۔ حماس نے دو سال میں جنگی بنیادوں پر مزید آٹھ ہزار سے زائد راکٹ تیار کرلیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی جنگی صلاحیت کو کامیابی سے بہتر بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حماس نے اپنے ہاں ہاون راکٹوں کی قلت پوری کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مزید راکٹ جمع کرلیے ہیں۔ مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کی لڑائی کی صورت میں ان راکٹوں کو استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس کے عسکری ونگ میں 40 ہزار ماہر جنگ کام کررہے ہیں۔ ان میں نصف اسلحہ سازی اور ایک ہزار سرنگوں کی تیاری میں سرگرم ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس نے 12 ہزار میزائل ذخیرہ کررکھے ہیں:اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.