• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیرخوار سمیت پورا فلسطینی خاندان کئی گھنٹے صہیونی حراستی مرکزمیں بند

پیر 29-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0483
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں درویش نامی فلسطینی خاندان کی خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد پانچ ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے درویش خاندان کے 44 سالہ طارق یوسف درویش، ان کی اہلیہ، 19 سالہ بیٹے یوسف، 18 سالہ لیث، 15 سالہ بتول اور اڑھائی سالہ درویش کو کئی گھنٹے تک بلا جواز حبس بے جا میں رکھا اورانہیں جسمانی اور ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔

رہائی پانے والی خاتون نے بتایا کہ گذشتہ شب بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر واقع ان کے گھرکا محاصرہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوجی گیٹ توڑ کراندر داخل ہوئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑیوں میں ڈال کر حراستی مرکز میں لے گئے۔

انہوں نےبتایا کہ گرفتار کرنے والوں میں اسرائیلی بارڈر پولیس اہلکاروں کےعلاوہ خفیہ اداروں کے کمانڈو بھی موجود تھےجنہوں ںے ان کے بچوں کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران گھر کے چپے چپے کی تلاشی لی گئی حتیٰ کہ کوڑا دان کی بھی تلاشی لی گئی۔

فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ صہیونی غنڈے فوجی ان کے بیٹوں یوسف اور لیث کو اٹھا اٹھا کر زمین پر پٹختے اور ان کے سر دیواروں سے ٹکراتے رہے۔ گرفتاری کے وقت ہمیں جوتے پہننے اور سرڈھانپنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ کئی گھنٹے تک تشدد کرنے کے بعد انہیں رہا کیا گیا مگران کا ایک بیٹا اب بھی حراستی مرکز میں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineشیرخوار سمیت پورا فلسطینی خاندان کئی گھنٹے صہیونی حراستی مرکزمیں بند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.