• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا نے اسرائیل کی فوجی امداد میں 800 ملین ڈالراضافہ کردیا

پیر 29-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0480
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تل ابیب کی درخواست پر صہیونی ریاست کی سالانہ فوجی امداد میں 800 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے۔ یہ امدادی رقم اس شرط پراسرائیل کو ادا کی جائے گی کہ وہ مزید امداد کے لیے امریکی کانگریس سے رجوع نہیں کرے گا۔

عبرانی اخبار نے اپنی اتوار کے روز کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی امداد میں اضافے کے لیے ہونے والے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد صہیونی ریاست کو کم سے کم آٹھ سو ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد دینے پر آمادی ظاہر کی ہے۔ اس امداد کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سالانہ دی جانے والی فوجی امداد 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اپنی دیرینہ معاون اور اتحادی امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کو آئندہ دس سال تک ساڑھے چار ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرے۔ تاہم واشنگٹن نے تجویز پیش کی تھی کہ وہ ساڑھے چار کے بجائے چار ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

امریکا کی جانب سے 800 ملین ڈالر کی رقم دراصل اسرائیل کی امریکا کو بلیک میل کرنے میں کامیابی ہے کیونکہ گذشتہ برس اسرائیل نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کے بعد صہیونی ریاست کی دفاعی ضروریات کے لیے مزید فوجی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کا سب سے بڑا مالی معاون ہے، اگرچہ امریکا دنیا کے 150 ملکوں کو سالانہ امداد فراہم کرتا ہے مگر ان میں اسرائیل کی فوجی اور غیر فوجی امداد سب سے زیادہ ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineامریکا نے اسرائیل کی فوجی امداد میں 800 ملین ڈالراضافہ کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.