(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سابق فوجی جنرل بار یوسف کو قومی سلامتی کونسل کا چیئرمین اور حکومت کا سلامتی کا مشیرمقرر کیا ہے۔ باریوسف پچیس سال تک فوج میں اہم عہددوں پر تعینات رہ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بار یوسف کو یوسی کوھن کی جگہ قومی سلامتی کونسل کا چیئرمین مقرر گیا ہے جب کہ مسٹر کوھن کو موساد کا سربراہ بنایا دیا گیا ہے۔ بار یوسف ماضی میں سنہ 2004 ء سے 2009 ء تک کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کا چیئرمین بھی رہاہے۔
