(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مغبری کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے زیر حراست فلسطینی شہری عبدالحکیم واصف القدح کو پانچ ماہ قید اور آٹھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کواسرائیلی فوجیوں نے 50 سالہ فلسطینی واصف قدح کو عدالت میں پیش کیا جہاں فوجی ججوں نے انہیں پانچ ما قید اور آٹھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔اسیر القدح کو صہیونی فوجیوں نے 24 نومبر 2015 ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کی ایک بیٹی اسماء القدح بھی صہیونی جیل میں انتظامی قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔
