(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں زیرتعمیر جامعہ الاقصٰی کی چھت گرنے سے مزدوروں اور طلباء سمیت کم سے کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے اکیس افراد کو خان یونس کے الناصر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان نے بتایا کہ الاقصیٰ یونیورسٹی کی زیرتعمیر چھت اچانک اس وقت گر پڑی جب وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ چھت کے ملبے تلے متعدد افراد تب گئے جنہیں نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔
ڈاکٹر القدرہ نے بتایا کہ تمام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
