• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری

بدھ 10-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0270
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صدرمحمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوری میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں غرب اردن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور دوسری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا۔

منگل کے روز پریس کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ پانچویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ عباس ملیشیا کی قوم دشمن کارروائیوں کے نتیجے میں غرب اردن میں فلسطینیوں کو دبانے اور تحریک انتفاضہ کچلنے میں اسرائیلی دشمن کی مدد کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے جنوری میں مجموعی طورپر 93 شہریوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سب سے زیادہ گرفتاریاں طولکرم سے کی گئیں جہاں سے 22 شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ الخلیل سے 14 ، نابلس سے 12 ، سلفیت اور طوباس سے 11 ، قلقیلیہ سے 8 ، جنین سے 6 بیت لحم سے پانچ ور رام اللہ سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.