• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی ‘عوفر’ جیل میں قید 1200فلسطینی سنگین مشکلات سے دوچار

منگل 09-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0261
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ویسے تو اسرائیل کی تمام جیلوں میں ڈالے گئے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو ہمہ نوع مشکلات کا سامنا ہے مگر اسرائیل کی ‘‘عوفر’’ نامی بدنام زمانہ جیل میں 1200 فلسطینی اسیران کو سخت سردی کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جیل میں گرم کپڑوں کی عدم موجودگی کے نتیجے میں قیدی بیمار پڑنے لگے ہیں۔ بیشتر قیدیوں کے پاس تن ڈھانپنے کے لیے پہننے کے کپڑوں کے سوا اور کوئی چیز اوڑھنے بچھونے کے لیے نہیں ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے پہنچائے گئے کپڑے اور دیگرضروری سامان بھی صہیونی فوجی ضبط کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں قیدی مسلسل محروم ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم فلسطین اسیران اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوفر جیل میں اس وقت 1200 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ قیدیوں کو درپیش دیگر مشکلات میں پہلا مسئلہ جگہ کی قلت کا ہے کیونکہ ایک ایک کمرے میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ قیدی ٹھونسے گئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں 700 نئے قیدی اس جیل میں لائے گئے۔ یوں اس جیل میں لائے گئے قیدیوں کی تعداد کی تعداد میں 75 فی صد اضافہ ہوا۔ جیل کے 10 وارڈ ہیں اور ہر وارڈ میں 120 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ تین وارڈ فلسطینی بچوں کے لیے مختص ہیں جہاں 300 بچے پابند سلاسل ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ عوفر جیل میں قیدیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے بعد جیل میں چارنئے بلاک بھی قائم کیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود قیدیوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کو درپیش مسائل میں دوسرا اہم مسئلہ سخت سردی میں گرم کپڑوں کی قلت کا ہے۔ بیشتر قیدی پہننے کے کپڑوں پر رات کی سخت سردی میں وقت گذارنے پرمجبور ہیں۔ ریاض الاشقر کا کہنا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں کہ قیدیوں کو کپڑے مہیا کرنے کا کوئی انتظام نہیں۔ دراصل صہیونی جیلر دانستہ طورپر قیدیوں کو گرم کپڑوں کی فراہمی سے محروم رکھتے ہیں۔ قیدیوں کے گھروں سے لائے گئے کپڑے بھی ان تک نہیں پہنچائے جاتے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قیدی موسمی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی ‘عوفر’ جیل میں قید 1200فلسطینی سنگین مشکلات سے دوچار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.