• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بھوک ہڑتالی صحافی اور فلسطینی بچوں سےیکجہتی کے لیے جرمنی میں مظاہرے

اتوار 07-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0243
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جرمنی کے مختلف شہروں میں وہاں پر موجود فلسطینی کمیونٹی نے اسرائیل کی جیل میں 75 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق اور جیلوں میں مظالم کا شکار فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مختلف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز برلن سمیت مختلف شہروں میں بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کا اہتمام جرمنی میں ‘‘فلسطین سوسائٹی’’ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، جرمن حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی جان بچانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں اور اس کی صہیونی جیل سے رہائی یقینی بنانے کے لیے اس کی مدد کریں۔

ادھر جرمنی کے مغربی شہر بوخوم میں بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مغربی جرمنی کے شوگار شہر میں بھی ایلی ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینی بچوں اور بھوک ہڑتالی صحافی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی بچوں اور بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

ادھرجرمنی میں فلسطینی اور عرب شہریوں کی نمائندہ تنظیموں نے جرمن چانسلر انجیلا میریکل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل میں انتظامی حراست کے غیرقانونی اور ظالمانہ سزاؤں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں بغیر کسی الزام کے 700 فلسطینیوں کو محض انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبھوک ہڑتالی صحافی اور فلسطینی بچوں سےیکجہتی کے لیے جرمنی میں مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.