• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمد القیق کی بھوک ہڑتال 74 روز میں داخل، جرات مند صحافی اپنے موقف پرقائم

ہفتہ 06-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0238
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کی ایک تازہ فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اسے اپنے وکلاء کے ساتھ بات چیت کرتے اور اپنے دیرینہ مطالبات ایک کاغذ پرقلم بند کرتے دکھایا گیا ہے۔ 74 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے محمد القیق نے پوری جرات اور حوصلے کے ساتھ کہا ہےکہ وہ رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی صحافی جو اس وقت اسرائیلی جیل کے العفولہ اسپتال میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں نے صہیونی عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کو بھی مسترد کردیا ہے۔ اسرائیلی عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ القیق کی انتظامی حراست کی سزا معطل کردی جائے تاہم اسے اسپتال میں فوج ہی کی حراست میں زیرعلاج رکھا جائے۔ القیق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حراست مکمل ختم ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

ایک کاغذ پر اپنا بیان قلم بند کرتے ہوئے القیق نے لکھا کہ انتظامی حراست کی سزا معطل کرنے کےبعد مجھے اسپتال میں فوج کی تحویل میں رکھنے کی اجازت دینا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ میں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور میں اس وقت اپنی بھوک ہڑتال ختم کروں گا جب مجھے رہائی کے بعد مغربی کنارے پہنچایا جائے گا۔

محمد القیق نے اپنی کمزور اور نحیف آواز میں اپنی قوی ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صہیونی غاصبوں کے سامنے شکست نہیں کھاؤں گا۔ جب تک میری بھوک ہڑتال فتح سے ہمکنار نہیں ہوتی اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

محمد القیق کے وکیل اشرف ابو سنینہ نے اپنے موکل کی بسترعلاج سے لی گئی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ بھوک ہڑتال کے بعد اسیر کی پہلی بار تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں اس کی داڑھی بڑھی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور اس کے جسم کی کمزوری اور نقاہت صاف عیاں ہے۔

اسرائیل کنیسٹ کے عرب رکن اسامہ السعدی نے ٹیلیفون کے ذریعے القیق کا اہل خانہ سے رابطہ بھی کرایا ہے۔ اپنی کمزور آواز میں القیق نے اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے القیق کی بھوک ہڑتال مکمل طورپر ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ انتظامی حراست کے ساتھ ساتھ القیق کا اسپتال میں علاج جاری رکھا جائے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.