• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جمعہ کے روزصہیونی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید، 100 زخمی

ہفتہ 06-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0237
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ پٹی میں جمعہ کے روز صہیونی ریاست کے خلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال حسب سابق جاری رکھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی،ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 96 فلسطینی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے ‘‘الشنار’’ میں صہیونی فوج کی فلسطینی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں الخلیل میں شہید ہونے والے بچے کی شناخت ھیثم اسماعیل البو کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال بیان کی جاتی ہے۔ اسماعیل کو صہیونی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں جس کےنتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الشنار میں نکالی گئی فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ ادھر جنین میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قلقیلیہ میں دو فلسطینی زخمی ہوئے، رام اللہ اور البیرہ میں سات، نعلین کے مقام پر 11 ، بیت المقدس اور اس کے مضافات میں 7 ، بیت لحم میں 32 اور غزہ پٹی میں 13 سالہ بچے سمیت 8 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ درجنوں فلسطینیوں کوطبی امداد کے لیے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجمعہ کے روزصہیونی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید، 100 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.