رپورٹ کے مطابق یہ کوئی پرانا واقعہ نہیں بلکہ آج جمعرات ہی کے روز یہ واقعہ مقبوضہ فلسطینی شہر الرملہ میں پیش آیا جب صہیونی فوجیوں نے چاقو کے حملے کے الزام میں ایک خاتون کو گولیاں مارنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں اسے زمین پر پھینک دیا گیا جہاں ایک درندہ صفت صہیونی دہشت گرد نے زخموں میں کراہتی خاتون کے چہرے پر اپنا بھاری بھرکم پاؤں رکھ دیا۔
صہیونی پولیس اہلکار کی جانب سے یہ وحشیانہ عمل اسرائیلی ٹی وی چینلوں پر بھی دکھایا گیا ہے تاہم صہیونی درندے اس ہولناک واقعےسے محظوظ ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کو حیوانیت اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے خاتون چہر پر اپنا پاؤں رکھنے والے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
