• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوری میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں 13خواتین سمیت 490 فلسطینی پابند سلاسل

منگل 02-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0190
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چار ماہ سے ملک میں صہیونی مظالم کے رد عمل میں جاری فلسطینی تحریک کچلنے کی سازش کے تحت بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ماہ جنوری میں صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیرہ خواتین سمیت 500 کے قریب شہریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں اسرائیلی فوج نے 490 فلسطینی شہریوں کو جیلوں میں ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق اسیراب میں 140 بچے، 3 خواتین، ایک سابق فلسطینی وزیر اور دو فلسطینی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

صہیونی فوج کی کارروائیوں میں جہاں بڑی تعداد میں مغربی کنارے کے شہریوں کو حراست میں لیا گیا وہیں بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سے بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ غزہ کی پٹی سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں پانچ ماہی گیر شامل ہیں۔

جنوری میں صہیونی فوج کے مظالم کے خلاف اسیر صحافی محمد القیق نے اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی اور اب اس کی حالت نہایت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقرنے بتایا کہ جنوری میں صہیونی فوجیوں نےدو مزید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لیا جس کے بعد صہیونی دشمن کی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

جنوری میں مجموعی طورپر صہیونی عدالتوں سے فلسطینی قیدیوں کو 117 انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ان میں 54 نئے فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ 63 قیدیوں کی سزا میں تجدید کی گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجنوری میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں 13خواتین سمیت 490 فلسطینی پابند سلاسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.