• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوری میں صہیونیوں کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 45 پامالیاں

منگل 02-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0185
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں روز مرہ کی بنیاد پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے خلاف سازشیں بھی جاری ہیں۔ فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں اور صہیونی فوج کی دہشت گردی کے واقعات کی میڈٰیا کوریج روکنے کے لیے صہیونی فوج مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہ جنوری میں صہیونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صحافتی حقوق کی 45 بار پامالیاں کی گئیں۔

فلسطین ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے سنہ 2016 ء کا آغاز صہیونی فوج کے ہاتھوں ذرائع ابلاغ کے حقوق کی سنگین پامالیوں سے ہوا ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں پینتالیس بار صحافتی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ان میں فیلڈ میں مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد، ان کے کیمروں اور دیگر سامان کی توڑپھوڑ، صحافیوں کی گرفتاریاں اور انہیں دی جانے والی قید کی سزائیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری 2016 ء میں اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی جانب سے تین صحافیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ فلسطین الیوم ٹی وی کے نامہ نگار مجاھد السعدی سمیت 10 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا۔ تین صحافیوں کی مدت حراست میں توسیع کی گئی۔ فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینلوں، اخبارات اور ریڈیو کے دفاتر پرچھاپے مار کروہاں توڑپھوڑ کی گئی اور عملے کو زدو کوب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں فلسطین میں ہفتہ وار فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کی 9 بار کوریج پرپابندی لگائی گئی۔ اس دوران دو صحافیوں انال الجدع اور خاتون نامہ نگار صفیہ عمر کو تشدد کے بعد حراست میں لیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجنوری میں صہیونیوں کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 45 پامالیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.