(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی طالب علم محمد یسار اشتیہ 10 ماہ قید اور 1000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اشتیہ کو فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہائی کے محض چند روز بعد اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، جہاں اس نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال بھی شروع کر رکھی ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد یسار اشتیہ کو طلباء کی تنظیمی سرگرمیوں کی پاداش میں پہلے فلسطینی ملیشیا نے حراست میں لیا اور اب اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے اسے فوج داری عدالت سے دس ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
