• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 30 ہزار مکانات مسمار کرنے کی صہیونی سازش

جمعہ 29-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0141
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سرکردہ عالم دین اور قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 30 ہزار مکانات مسمار کرنے کی ایک انتہائی خطرناک سازش کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 54 مکان مسمار کیے جا چکے ہیں۔ یوں روزانہ فلسطینی تین مکانات سے محروم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ بیت المقدس کی فلسطینی آبادی کو اسرائیلی ریاست کے ایک انتہائی خطرناک منصوبے کا سامنا ہے جس کے تحت بڑی تعداد میں فلسطینی آبادی کو گھروں کی چھت سے محروم کیے جانے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔

الشیخ صبری نے کہا کہ اسرائیل ایک منظم اور طے شدہ حکمت عملی کے تحت بیت المقدس سے فلسطینی آبادی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔ آئے روز ہونے والی گرفتاریاں، کریک ڈاؤن، شہریوں کا ماورائے عدالت قتل، جیلوں میں تشدد، بیت المقدس کے شہریوں کو بھاری جرمانے، مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے سے روکنا اور ان کے مکانات کی مسماری تمام وہ مکروہ ہتھکنڈے ہیں جنہیں فلسطینی آبادی کووہاں سے نکل جانے پرمجبور کرنے کے لیے اپنایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ صبری کا کہنا تھاکہ سنہ 2016 ء کے پہلے مہینے میں فلسطینی شہریوں کے 54 مکان مسمارکیے گئے ہیں۔ مکانات مسماری کا تازہ سلسلہ بیت المقدس میں 30 ہزار مکانوں کو منہدم کرنے کے مکروہ حربے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کے شہداء کے مکانات مسمار کرنے کو بھی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو گھروں کی چار دیواری سے محروم کرنے کے لیے محض نام نہاد بہانے تراش رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں فلسطینیوں کے 30 ہزار مکانات مسمار کرنے کی صہیونی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.