• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ناقص حفاظتی انتظامات، اسرائیلی تجزیہ نگار صہیونی حکومت پر برس پڑا

جمعرات 28-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0123
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قابض اسرائیلیوں کے خلاف بڑھتے فلسطینی مزاحمتی حملوں کے تناظر میں صہیونی عوام میں حکومت کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے ایک اہم سیاسی تجزیہ نگار نے فوج اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پرشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

لکھے گئے مضمون میں فاضل صہیونی کالم نگار ’’نداؤ شرگائے‘‘ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے یہودی شہریوں کو فلسطینیوں کے چاقو حملوں سے بچاؤ کے لیے جو سہولیات فراہم کی تھیں وہ سب بے کار ثابت ہوئی ہیں۔ فلسطینیوں کےچاقو حملوں کی روک تھام میں فوج اور پولیس کی ناکامی کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

شرگائے کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کے چاقو حملوں کی روک تھام اور ان سے بچاؤ کے لیے جتنی بھی تدابیر اختیار کی گئی تھیں وہ سب بے کار ثابت ہوئی ہیں۔فلسطینیوں کی جانب سے نہ صرف تواتر کے ساتھ چاقو سےحملے جاری ہیں بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی تجزیہ نگار نے صہیونی حکومت پر زور دیا ہے کہ اگر وہ شہریوں اور فوج کو فلسطینیوں کے چاقو حملوں سے بچاؤ میں ناکام ہے تو اسے فلسطینی قیادت سے بات چیت کرکے بھی معاملے کا کوئی حل نکالنا چاہیے ورنہ ہر یہودی اور ہرفوجی اہلکار کی جان کو خطرہ رہے گا۔

صہیونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو یہودی کالونیوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل بھی بنا رکھی ہے مگریہ دیوار فلسطینی چاقو برداروں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.