• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی صحافی القیق کی بھوک ہڑتال کے 60 دن مکمل، وزن 30 کلو رہ گیا

ہفتہ 23-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0307
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کی ہڑتال کے دو ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بھوک ہڑتال قیدی نے پورے عزم استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اسیر کے وکلاء کا کہنا ہے ان کے موکل کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اس کا وزن 30 کلو گرام رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ صحافی محمد القیق کی بھوک ہڑتال کو آج 60 دن ہوچکے ہیں۔ القیق نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف صہیونی فوج کے تمام ہتھکنڈے مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ رہائی یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

بھوک ہڑتالی صحافی القیق کی اہلیہ فیحاء شلش نے رپورٹر کو بتایا کہ اس کے شوہر کی حالت پہلے سےبھی زیادہ تشویشناک ہوچکی ہے۔ ان کے وکیل جواد بولس کا کہنا ہے کہ جیل میں انہوں نے اپنے موکل سے ملاقات کی مگر وہ زیادہ تر بےہوشی کے عالم میں رہتے ہیں۔

فلسطینی صحافی کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کی زندگی کو حقیقی معنوں میں خطرات لاحق ہیں۔ اگر اس کی بھوک ہڑتال فوری ختم نہ کی گئی تو ان کی زندگی بھی جاسکتی ہے۔

شلش نے بتایا کہ القیق کی بھوک ہڑتال نے انہیں غیرمعمولی طورپر کمزور کیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث القیق کا وزن صرف 30 کلو گرام رہ گیا ہے۔ سرمیں درد اوربخار کی شدت میں مسلسل اضافہ ہور رہا ہے۔

ادھر فلسطین بھر میں آج بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ آج کے روز القیق سے یکجہتی کے لیے عوامی سطح پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ ذرائع ابلاغ بالخصوص ریڈیو اور ٹی وی القیق کی بھوک ہڑتال کو خصوصی کوریج دیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.